گرمی میں فریزر میں سکہ رکھنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

205

گرمیوں میں اگر فریج کئی گھنٹوں کے لئے بند ہوجائے تو کھانے پینے کی چیزیں انسانی جسم کے لیے زہر میں بھی بدل سکتی ہیں۔

لائٹ جانے کی صورت میں آپ فریج میں موجود کھانے پینے کی چیزوں کو جلد سے جلد پھینک دیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ گرمی میں کولنگ بند ہونے کہ وجہ سے کھانے پینے کی چیزوں میں جراثیم پیدا ہوجاتے ہیں جو ڈائریا یا پھر فوڈ پوائزننگ بھی کرسکتے ہیں۔

اگر آپ نے آئس کریم فریج میں رکھی ہے تو ایک بار پگھل جانے کے بعد اسے دوبارہ جما کر استعمال کرنا خودکشی کے مترادف ہے کیونکہ پگھلی ہوئی آئس کریم میں فوری طور پر لیسٹیریا (listeria) نامی جراثیم حملہ آور ہوجاتے ہیں جو جان لیوا بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں ۔

آپ کو کرنا یہ ہے کہ سب سے پہلے ایک پیالہ لیں اور اس میں برف جما لیں، اب جمی ہوئی برف کے اوپر ایک سکہ رکھ کر فریج میں رکھ دیں۔

اگر اگلی صبح سکہ برف کے اوپر جوں کا توں رکھا ہے تو اس کا مطلب آپ کا فریج زیادہ دیر کے لئے بند نہیں ہوا لیکن اگر سکہ برف کے نیچے چلا گیا ہے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فریج کافی دیر بند ہوا تھا جس کی وجہ سے برف پگھلی اور سکہ نیچے چلا گیا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں آج موسم کیسا رہیگا؟
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.