پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 100،50،10 اور 1000 روپے مالیت کے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔
پرانے ڈیزائن کے ان نوٹوں کو 31 دسمبر 2022 تک پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم ایس بی پی – بی ایس سی کے دفاتر سے تبدیل کرایا جاسکتا ہے۔
100,50,10اور 1000 روپے مالیت کے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ پرانے ڈیزائن کے ان نوٹوں کو 31 دسمبر 2022ء تک پاکستان بھر میں قائم ایس بی پی – بی ایس سی کے دفاتر سے تبدیل کرایا جاسکتا ہے۔ تفصیلات اس لنک پردیکھیں۔ https://t.co/g8oJf1jOrU pic.twitter.com/Hv39akyMmd
— SBP (@StateBank_Pak) June 10, 2022
ایس بی پی – بی ایس سی کے دفاتر کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، حیدرآباد، سیالکوٹ، سکھر، بہاولپور، مظفر آباد اور ڈی آئی خان میں واقع ہیں۔