چہرے کے داغ دھبوں سے پریشان ہیں تو اس ماسک کا استعمال کریں

32

حسین نظر آنا ہر ایک کا فطری حق ہے اسی لئے خواتین کی بڑی تعداد چہرے کی جلد کی صحت و صفائی کے لئے کئی طرح کے جتن کرتی ہیں، تاہم کچھ عوامل ایسے ہیں جو چہرے کی جلد پر بری طرح اثر ہوکر اسے بے رونق بناتے ہیں ان میں غیرمتوازن غذا کا استعمال، نیند کی کمی، ماحولیاتی آلودگی اورتناؤ شامل ہے اسی طرح بڑھتی عمر کے اثرات اور سورج کی مضر شعاعیں بھی چہرے پر چھائیوں اورجھریوں کا سبب بنتی ہے۔

چہرے پر داغ دھبوں اور چھائیوں کو دور کرنے کے لئے کئی طرح ماسک استعمال کئے جاتے ہیں جووقتی فائدہ دیتے ہیں لیکن آج یہاں پر شہد، ٹماٹر اورلیموں کوملا کر ایک ایسے ماسک تیار کرنے کا طریقہ بتایا جارہا ہے جو آپ کے چہرے سے داغ دھبوں کو صاف کر کے قدرتی رنگت کو نکھارے گا۔

شہد

شہد جلد کے خلیوں میں نمی کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہے جو مہاسے پیدا کرنے والے جراثیم سے نجات میں مدد کرتی ہے۔

ٹماٹر

ٹماٹر میں اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں جو کہ فری ریڈیکلز سے تحفظ فراہم کرتے ہیں جو قبل از بڑھاپے کا باعث بنتے ہیں، یہ داغ دھبوں اور جلد کی رنگت کو ہلکا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جلد کوجواں اورچمکدار بناتا ہے۔

 لیموں

لیموں وٹامن سی حاصل کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے جو جلد کی رنگت نکھارنے کے ساتھ اس کی لچک میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔

اس ماسک کو بنانے کے لئے ایک کھانے کا چمچ شہد، ایک چائے کا چمچ ٹماٹر کا گودا اور آدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس لے کراچھی طرح مکس کریں، اب اسے چہرے اور گردن پر لگائیں دس منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے ماسک کو صاف کریں پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں فائرنگ، 9 افراد زخمی، تین کی حالت تشویشناک

اس ماسک کے استعمال سے قبل بھاپ لے سکتے ہیں اس طرح چہرے کے مسامات کھولنے اور ماسک کواچھی طرح جذب ہونے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.