خواتین کھیرے سے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ اپنی خوراک میں کھیرا شامل کرنے سے خواتین کی جِلد ملائم اور بال چمکدار ہوجائیں گے۔
کھیرے کے استعمال سے جِلد کی خوبصورتی برقرار رہتی ہے۔
کھیرے کے قتلے بنا کرآنکھوں پر رکھے جائیں تو اس سے آنکھوں کی سوجن اور ان کے گرد بننے والے سیاہ حلقے بھی ختم ہونے لگتے ہیں۔
آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں زبردست کھیرا کا ماسک بتا رہے ہیں ،جو جلد کی حساسیت کو کنٹرول کرے اور آپ کو حسین بنائے۔
ماسک:
٭ ایک پیالے میں 5 چمچ چاول کا آٹا ڈالیں، اس میں دو چمچ کھیرے کا رس، ایک چمچ لیموں کا رس، دو چمچ آلو کا رس اور ایک چمچ ایلوویرا جیل ڈال کر مکس کریں۔
٭ اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں، پھر سادے پانی سے دھو کر خشک کرلیں۔
٭ اب ایک چمچ ناریل کا تیل جلد پر روزانہ دن میں کسی بھی وقت 5 منٹ کے لئے لگائیں اور دھو لیں۔
اس سے جلد کی حساسیت بھی کنٹرول ہوجائے گی اور آپ کی جلد نکھر بھی جائے گی۔