انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 200.77 سے بڑھ کر 202.35 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/e9CU0pwK6d pic.twitter.com/2NQ0a7niDi
— SBP (@StateBank_Pak) June 10, 2022
انٹر بینک کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کاروبار کے دوران ڈالر 50 پیسے کے اضافے سے 202.50 سے 203 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔