لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی ، ان کو ضمانت نہیں ملنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے بعد اسپیشل پراسیکیوٹرایف آئی اےفاروق باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے توگرفتاری مانگی ہے اور ضمانت کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے ان کو ضمانت نہیں ملنی چاہیے۔
فاروق باجوہ کا کہنا تھا کہ اس دورحکومت میں مقدمے میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی، جو میٹریل تھا وہ سابقہ دور میں بنایا گیا وہی دوبارہ عدالت کےسامنے رکھا۔
اسپیشل پراسیکیوٹرایف آئی اے نے کہا کہ ایف آئی اےآزادادارہ ہے، مقصودچپڑاسی سے متعلق انٹر پول کولکھا ہے ، عدالت میں ریکارڈ کے مطابق ہی مقصودچپڑاسی کی موت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
انھوں نے واضح کیا کہ ، مقصودچپڑاسی سے متعلق جب کنفرمیشن ہو جائےگی عدالت کوبتا دیں گے ، بغیرآفیشل ریکارڈکےمقصودچپڑاسی کی موت کی تصدیق یاتردیدنہیں کرسکتے۔
Comments