پیپلز پارٹی کے اہم رہنما امریکا میں انتقال کرگئے #PPP

34

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع نے پی پی رہنما کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرسکندر میندھرو گردے میں کینسر کے باعث امریکا کے اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی رہنما کی میت تین دن بعد پاکستان لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ مرحوم سینیٹر کا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے تھا، وہ دو ہزار تیرہ سے اٹھارہ کے دوران رکن سندھ اسمبلی رہے اور ان کے پاس وزیر صحت کا قلمدان بھی رہا۔

سال دوہزار اٹھارہ میں وہ ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر صوبہ سندھ سے ایوان بالا کے رکن بنے، ان کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنماؤں میں کیا جاتا ہے۔

Comments

مزید پڑھیں:  انسانی اسمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.