مقبوضہ جموں و کشمیر: بھارتی فوجیوں نے کولگام میں ایک کشمیر ی نوجوان شہید کر دیا۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کھانڈی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔
اس کے علاوہ ضلع بڈگام سے دو کشمیری نوجوان کو گرفتار کیا ہے، پولیس نے مدبراعجاز اور سید منتہا معراج نامی ناجوانوں کو ضلع کے علاقوں گلشن آباد اور نیو کالونی اومپورہ سے گرفتار کیا۔
پولیس نے گرفتار نوجوانوں پر عسکریت پسند ہونے کا الزام عائد کیا ہے تاکہ انکی غیر قانونی گرفتار ی کا جواز پیدا کیا جاسکے۔