تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری افراد کا بجٹ پر مثبت ردعمل

11

صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے فکس ٹیکس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر کراچی چیمبر ادریس میمن نے سولر پینلز پر ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش ماننے پر اظہار تشکر کیا۔ صدر راولپنڈی چیمبر ندیم رؤف نے کہا ٹیکس تنازعات کے حل کیلئے اے ڈی آر سی کا قیام خوش آئند ہے۔ صدر اسلام آباد چیمبر شکیل منیر نے کہا موجودہ حالات میں بجٹ بظاہر متوازن ہے۔ تاجر رہنما عتیق میر نے بجٹ کو توقع سے بھی خراب قرار دے دیا۔ادھر کراچی تاجر اتحاد کے رہنما عتیق میر نے فیصلے کو احمقانہ قرار دے دیا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر فکسڈ ٹیکس انکم اور سیل ٹیکس لگانے کی منطق سمجھ نہیں آئی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی زمان پارک لاہور رہائش گاہ کی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.