حکومت کا ریلیف پیکج کے نام پر عوام کے ساتھ دھوکہ

11

یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم ریلیف پیکچ کے تحت عوام کے ساتھ  دھوکہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ریلیف پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کئی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تاہم سبسڈی والی اشیاء جئ قیمتوں میں یکم جون کو ہی ہوشربا اضافہ کیا گیا تھا اور اب  ان میں سبسڈی کے نام پر معمولی  کردی گئی۔

یکم جون کو گھی 95 روپے فی کلو مہنگا کرکے اب 55 روپے سستا کر دیا گیا۔ گھی کی  موجودہ قیمت 355  روپے سے کم کر کے 300 روپے فی کلو مقرر کردی گئی جو یکم جون کو ہی 260  روپے فی کلو سے بڑھا کر 355 روپے فی کلو کی گئی تھی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکچ دیا تھا جسے  موجودہ حکومت نے جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب میں بغاوت کے الزام پر لیفٹیننٹ کرنل اور میجر کے سرقلم
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.