بھارتی چینل پر لائیو نشریات کے دوران پاکستانی پرچم نمودار، نعت چل پڑی

47

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائیو نشریات کے دوران بھارتی ٹی وی چینل پر نعت بھی چلنے لگی۔ ٹوئٹر پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکرین پر نیچے واضح کیا گیا ہے کہ اس ٹی وی چینل کی نشریات کو ٹیم ریوولیوشن پی کے کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے۔وڈیو وائرل ہونے کے بعد Team Revolution PK ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا، جس پر دنیا بھر سے صارفین تبصرے کررہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیانات کے بعد دنیا بھر سے بھارتی حکومت کی مسلم دشمن پالیسی اور حکمراں جماعت کے رہنماؤں کے بیانات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.