راولپنڈی میں قبضہ مافیا اور پولیس میں جھڑپ، ایک ملزم ہلاک

ایک زخمی سمیت فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس

78

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چکری میں پولیس کی جانب سے قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کے کارندوں نے پولیس پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ایک زخمی سمیت فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
اس سے قبل تھانہ چونترہ میں ہونے والے سرچ آپریشن میں 83 ملزمان گرفتار ہوئے تھے۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدارمیں ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلیےگئے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کے ایم پی ایز کو 40،40 کروڑ میں خریدا جارہا ہے،فواد چوہدری
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.