جرمنی کے شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر شاپنگ ایریا میں موجود ہجوم پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مقامی میڈیا اور تکبیر نیوزز کے مطابق یہ واقعہ ایک مصروف کاروباری مرکز میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی اچانک اپنی سمت سے ہٹ کر فٹ پاتھ پر موجود لوگوں سے جا ٹکرائی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ کوئی حادثہ تھا یا جان بوجھ کر کی گئی کارروائی۔
22