برطانیہ میں گاڑی چلانے والے پاکستانیوں اور دیگر شہریوں کے لیے بری خبر ہے کہ انگلینڈ میں ٹریفک قوانین کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ برمنگھم لائیو کی رپورٹ کے مطابق، اب ٹریفک کی معمولی غفلت یا ایک ہی سنگین خلاف ورزی پر ڈرائیونگ لائسنس پر بیک وقت 9 پوائنٹس لگ سکتے ہیں۔ نئے ضوابط کے تحت، اگر کوئی ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرتا ہے، نشے میں گاڑی چلاتا ہے یا سڑک پر لاپرواہی کا مظاہرہ کرتا ہے تو اسے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لائسنس پر پوائنٹس کی تعداد میں اضافہ ڈرائیورز کو بھاری جرمانے اور لائسنس منسوخی کے خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔ ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد سڑکوں پر حادثات کی شرح کو کم کرنا اور ڈرائیورز میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے گزارش ہے کہ دورانِ سفر ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی اور ڈرائیونگ لائسنس منسوخی سے بچا جا سکے۔
انگلینڈ میں ڈرائیورز کے لیے سخت قوانین کا نفاذ
انگلینڈ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 9 پوائنٹس کا جرمانہ
20