(تکبیر نیوز—- برطانیہ، کیلن) برطانیہ میں خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کار تیز رفتاری سے اسٹور کے اندر جا گھسی، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لندن روڈ پر قائم ایک اسٹور میں پیش آیا جہاں ایک ڈرائیور نے گاڑی اسٹور کے سامنے کے دروازوں سے ٹکرا دی اور اندر داخل ہو گیا۔
واقعے کے بعد فوری طور پر پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور ایئر ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں، جہاں زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سڑک کو دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
Wiltshire Police نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں اور متبادل راستے اختیار کریں۔
تاحال واقعے کی مکمل وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
