(تکبیر نیوز—- برطانیہ، کارنوال) برطانیہ کے علاقے کارنوال میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا جہاں ایک وین کے اندر سے ایک شخص اور اس کے کتے کی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ بی 3273 روڈ کے کنارے قائم ایک پارکنگ مقام پر پیش آیا، جہاں جمعہ کے روز سہ پہر تقریباً 3 بجے اطلاع ملنے پر اہلکار موقع پر پہنچے۔
Devon and Cornwall Police کے مطابق گاڑی کے اندر سے ایک مرد اور ایک کتے کی لاشیں ملی ہیں، جبکہ متوفی کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابتدائی طور پر اس واقعے کو مشکوک قرار نہیں دیا جا رہا۔
حکام کے مطابق معاملہ کورونر کے حوالے کیا جائے گا تاکہ موت کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
جائے وقوعہ پر وین کو پولیس ٹیپ کے ذریعے گھیرے میں لے لیا گیا جبکہ گاڑی کے شیشے پر پھولوں کا گلدستہ بھی رکھا گیا جو اس افسوسناک واقعے پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
