(تکبیر نیوز—- امریکا، واشنگٹن) امریکا کے صدر Donald Trump نے ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی تقریباً 90 فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کر دی گئی ہیں، جبکہ ایران پر عائد پابندیاں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں اور ایران اب معاہدہ کرنے پر آمادہ ہے۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی سمیت آٹھ جنگیں رکوانے میں کردار ادا کیا۔ ان کے بقول پاکستان کے وزیر اعظم نے بھی کہا کہ ان اقدامات کے باعث تین سے پانچ کروڑ انسانوں کی جانیں بچیں۔
ایران کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے اور ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کو فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دی جانی چاہیے۔
