کراچی؛ کھلے مین ہول میں گرنیوالے بھانجے کو بچاتے ہوئے ماموں جاں بحق

59

تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں کھلے مین ہول میں گرکر شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات تھم نہ سکے، گزشتہ روزکورنگی صنعتی ایریا تھانےکےعلاقے کورنگی گلزارکالونی میں کھلے مین ہول میں گرکرایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونےو الے شخص کی لاش متوفی شخص کے اہلخانہ اورعلاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مین ہول سے نکال لی اوراسپتال منتقل کی جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

ایس ایچ اوکورنگی صنعتی ایریاعبید اللہ کے مطابق متوفی شخص کی شناخت 32 سالہ سخی داد ولد ولی داد کے نام سے ک گئی، متوفی شخص کا 7 سالہ بھانجا مین ہول میں گرگیا تھا جسے بچاتے ہوئے اس نے اپنی جان دے دی جبکہ بھانجے کوبچایا لیا گیا۔ادھرعلاقہ مکینوں نے بتایا کہ2 بچے گھرسے دودھ لینے کے لیے دکان جارہے تھے، ایک بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا جس کی اطلاع دوسرے بچے نے گھرپر آکردی جس پران کا ماموں سخی داد اپنے بھانجے کو بچانے کے لیے موقع پرپہنچا اورکھلے مین ہول میں اتر گیا۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کا پروٹوکول اور گاڑی لینے سے انکار، نام کی تختی پر چیف جسٹس نہیں لکھوایا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.