بجٹ2023 تقریر؛تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس چھوٹ کی حد بڑھا دی گئی
مفت لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دارطبقےکیلئےٹیکس چھوٹ کی حد6لاکھ روپے سے بڑھا کر12 لاکھ روپے کردی گئی۔ریٹیلرز کیلئے فکسڈ ٹیکس کا نظام متعارف کروایا جارہا ہے۔ٹیکس وصولی بجلی کے بلوں کے ساتھ کی جائے گی۔ڈھائی کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی پر 5 فيصد کرايہ آمدن تصورکی جائے گی۔کاروباری افراد، ایسوسی ایشن آف پرسنز کیلئے ٹیکس چھوٹ4لاکھ روپے سے 6 لاکھ روپے کردی گئی۔پنشنرز،بہبود سرٹیفکیٹس، بچت اسکیموں کے منافع پر ٹیکس10فیصد سے 5فیصد کردیا گيا۔ سالانہ 30 کروڑ روپے یا زائد آمدن والوں پر 2 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔سولہ سو سی سی سے بڑی گاڑیوں پرایڈوانس ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ٹریکٹر،گندم،مکئی کی سپلائی پرسیلز ٹیکس واپس لیا گیا ہے۔
کینولا،سورج مکھی،چاول سمیت دیگر زرعی اجناس پر بھی سیلز ٹیکس واپس لیا گیا ہے۔سولرپینلز کی درآمد اور مقامی سپلائی کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کی تجویز دی گئی ہے۔خیراتی اسپتالوں کو درآمد،عطیات کی سپلائی پر سیلز ٹیکس کی مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔زرعی مشینری پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے جب کہ زرعی ساز و سامان اورزرعی صنعتوں کیلئے بھی کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔مقامی صنعت کے تحفظ کیلئے بعض ٹیرف لائنز پر ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔بجٹ کے اہم نکات آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 9 ہزار 500 ارب روپے ہے۔ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7 ہزار 2 سو 55 ارب روپے رکھا گیا ہے۔بجٹ خسارہ 4 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔قرض اور سود کی ادائیگیوں کیلئے 3 ہزار 5 سو 23 ارب روپے مختص مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں دفاع کیلئے 1586 ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں۔پاکستان ریلویز کیلئے 33 ارب کے ترقیاتی فنڈز مختص سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 جبکہ پینشن میں 5 فیصد اضافہ کمرشل بینکنگ پر 4 سے 7 فیصد سپر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان نئے بجٹ میں بجلی کی ٹرانسمیشن سسٹم کی بحالی کے لئے 89 ارب روپے مختص کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے آن لائن خریداری اضافی ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان بزنس کلاس کے ہوائی سفر پر 40 ہزار روپے کا اضافہ تجویز لگژری گاڑیوں کی خریداری پر ٹیکس فائلرز کو ایک فیصد جب کہ نان ٹیکس فائلرز کو 2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دی جانے والی بجلی پر فی یونٹ 5 روپے سبسڈی ختم پوائنٹ آف سیل سسٹم کو وسعت دے کر ٹیکس نیٹ میں اضافے کا فیصلہ بجٹ 2023؛ گاڑیاں مہنگی اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی تیاریاںہوائی سفر، گاڑیاں، ڈیبٹ کارڈ پر خریداری مہنگی ہو جائے گی