نئی دلی کی جامع مسجد میں نوپور شرما کے خلاف احتجاج

16

نوپور شرما کے پیغمبر اسلام سے متعلق بیان کے خلاف نئی دلی کی جامع مسجد میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد احتجاج شروع کیا، بڑی تعداد میں لوگ بینرز اور پوسٹر اٹھائے پہنچے جن پر نوپور شرما اور نوین جندال کی تصویریں تھیں۔

 اس مظاہرے کے بعد دہلی پولیس الرٹ ہوگئی ہے اور مظاہرین کو منانے کے بعد گھر بھیجنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جب کچھ مظاہرین کچھ دیر بعد جائے وقوعہ سے چلے گئے تو دیگر نے احتجاج جاری رکھا۔

دلی پولیس نے سربراہ مجلس اتحاد المسلمین اسدالدین اویسی سمیت 31 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

یاد رہے کہ اسد الدین اویسی نے بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر مذمتی بیان دیا تھا۔

واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

بعدازاں نوپور شرما کو بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔

 

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر بھی عام انتخابات سے دستبردار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.