امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

18

امریکی ریاست میری لینڈ کی ایک فیکٹری میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اورایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست میری لینڈ کی ایک فیکٹری میں ورکر نے فائرنگ کرکے اپنے 3 ساتھی ورکرز کوہلاک کردیا جبکہ پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 23 سالہ حملہ آوربھی زخمی ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

زخمی حملہ آور کو پولیس نے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں 2022 میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے اسکول ، یونیورسٹی اور اسپتال میں فائرنگ سے 22 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکا کی ریاست ٹیکساس کے ایک پرائمری اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 19 بچوں سمیت 21 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا اسکول کی عمارت میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

اس کے علاوہ امریکی ریاست آیوا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے، فائرنگ کا واقعہ ایمز شہر میں چرچ کی پارکنگ میں پیش آیا۔

دوسری جانب ،نیو یارک کے میئر کوری ماسون  نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ  نیم خود کار بندوقوں کی فروخت کےلیے  عمر کی حد کو 21 سال مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مصر میں منی بس راہگیروں پر چڑھا دی گئیں، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.