روس میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ؛ ہلاکتیں

98

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شمالی علاقے میں نقطعہ انجماد کو چھوتے موسم میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 10 مسافر اور عملے کے دو ارکان موجود تھے۔طیارہ گرنے کی خبر ملتے ہی امدادی کاموں کے لیے ریسکیو ٹیم بھیجی گئی تاہم موسم کی خرابی، برفباری اور کم روشنی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ریسکیو ٹیم نے طیارے کے ملبے سے 2 افراد کی لاشیں نکالیں جب کہ 10 افراد کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ایوی ایشن کے مطابق ابتدائی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  صدر منتخب ہوا تو مسلمانوں پر سفری پابندی عائد کروں گا، ٹرمپ کا یہودی کنوینشن سے خطاب
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.