بلوچستان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

قلعہ سیف اللہ میں تیز رفتار بس سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی

90

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ لیاقت علی کے مطابق حادثہ قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کے درمیان نیشنل ہائی وے پر توروسکی کے مقام پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار منی ٹرک مخالف سمت سے آنیوالی مسافر بس سے ٹکرا گیا۔رپورٹ کے مطابق حادثے میں مسافر بس میں سوار 6 افراد موقع پر جاں موقع جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قلعہ سیف اللہ کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے شدید زخمیوں کو کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا جائے گا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لیاقت علی کا کہنا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سے پنجاب جارہی تھی۔

مزید پڑھیں:  حماس کے پاس اسرائیل کو تگنی کا ناچ نچانے والا ہتھیار کہاں سے آتا ہے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.