پشاور میں افغان مہاجرین آج عید الاضحیٰ منارہے ہیں

40

تفصیلات کے مطابق پشاور میں مقیم افغان مہاجرین آج افغانستان کے ساتھ عید منارہے ہیں، افغان مہاجرین کی بستیوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور سنت ابراہیمی بھی ادا کی گئی۔اس کے علاوہ تاج آباد عید گاہ میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا جس میں شہر بھر سے افغانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجتماع میں افغانستان سمیت مسلم ممالک میں امن پاکستان و افغانستان کی ترقی، استحکام اور اتحاد کے دعا بھی کی گئی اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے مویشیوں کی قربانی کی گئی۔اس کے علاوہ کراچی میں بھی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے، صدر میں واقع بوہری مسجد میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کی گئی۔نماز عید میں ملک کے استحکام کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی، نماز عید کے بعد بوہری برادری کے افراد نے حضرت اسماعیل کی یاد میں سنتِ ابراہیمی ادا کی۔نماز عید کے موقع پر بوہری مسجد جانے والے راستے سیکیورٹی کے لیے بند کر دیئے گئے تھے، جبکہ سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز بھی تعینات تھی۔

مزید پڑھیں:  مسلم لیگ ن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.