اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور؛ امریکا غیر حاضر

33

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق میں پیش کی گئی قراردادوں میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کرانے سمیت امدادی کاموں، بے گھر ہونے والوں کے اثاثوں کے تحفظ، یہودی آبادکاروں اور بنیادی حقوق کی عدم فراہمی شامل ہے۔سب سے پہلے فلسطینی پناہ گزینوں کے اثاثوں کے تحفظ سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے 163 ارکان کی حمایت سے منظور کرلیا گیا۔ امدادی کاموں سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کو 165 ووٹ ملے۔

یہودی آبادکاروں کی بستیوں کے خلاف قرارداد کے حق میں 149 ممالک نے ووٹ دیا جب کہ بنیادی حقوق کی فراہمی سے متعلق قرار بھی 168 ووٹس سے منظور ہوگئی۔تاہم فلسطینیوں کے حقوق کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات سے متعلق قرارداد کو صرف 86 ووٹ ملے حاصل ہوئے اور 12 ممالک نے مخالفت کی جب کہ 75 ممالک رائے شماری کے وقت اجلاس سے غیرحاضر رہے۔

مزید پڑھیں:  لطیف کھوسہ تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر مقرر
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.