ریلوے کوارٹرز کی خستہ حال چھتیں حادثات کو دعوت دینے لگیں
ہر وقت سر سے چھت چھن جانے کا دھڑکا لگا رہتا ہے،علاقہ مکین
گڑھی شاہو کے علاقے میں واقع ریلوے کالونی کے کوارٹرز میں 35 خاندان آباد ہیں جن کے حالات ایک دوسرے سے مختلف نہیں، حالات کے باعث موت کے سائے میں زندگی گزارنے والے مکینوں کا کہنا ہے کہ بادل گرجتے ہیں تو مکان کی حالت دیکھ کر دل بیٹھ جاتا ہے۔
بادلوں سے گھرا آسمان اور وقفے وقفے سے برستی بارش پکے مکان والوں کے لئیے تو شائد تفریح کا ساماں ہو لیکن کچے ٹوٹے مکاں والوں کو تو ہر وقت سر سے چھت چھن جانے کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں مزید 8 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران ملک میں اموات کی تعداد 78 تک جاپہنچی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے لاہور میں مزید موسلادھار بارش سے متعلق خبردار کیا ہے۔یاد رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ ان ہلاکتوں کی بنیادی وجوہات کرنٹ لگنا اور کمزور عمارتوں کا منہدم ہونا تھا۔