تنخواہوں کی عدم ادائیگی، پی آئی اے پروازیں معطل ہونیکا خدشہ

103

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے بقایا جات کی مد میں قومی ایئر لائن کے اکائونٹس سے ایک ارب 30کروڑروپے کی کٹوتی کی ہے،جس کی بنا پر پی آئی اے کے پے گروپ 5 سے 10 کے افسران سمیت پائلٹس کو مارچ کی تنخواہ تاحال نہ مل سکی، ماہ رمضان کے باوجود تنخواہ کی عدم ادائیگی پر پائلٹس نے پروازیں آپریٹ نہ کرنے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پائلٹس اورافسران کو تنخواہوں کی ادائیگی مکنہ طورپراگلے ہفتے کے آخرمیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پے گروپ ایک سے4کے ملازمین کو بھی تنخواہ کی ادائیگی گزشتہ روز کی گئی، کلیکشن پر ٹیکس کی مد میں 1ارب 70 کروڑ روپے کے واجبات کے مذید 40کروڑ روپے پی آئی اے انتظامیہ پیر کو ادا کرے گی۔

مزید پڑھیں:  جنگل کی آگ فوجی اسلحہ ڈپو تک پہنچ گئی، یونان دھماکوں سے گونج اُٹھا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.