ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے

کراچی(تکبیر نیوز)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے۔

37

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق عامر لیاقت حسین کو ان کے گھر خدادا کالونی سے ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کئی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے۔ملازم جاوید کا کہنا ہے عامر لیاقت گزشتہ رات سے بہت رو رہے تھے۔ عامر لیاقت یہی کہہ رہے تھے کہ میری بیوی دھوکا کر گئی۔ گزشتہ رات سے کہہ رہے تھے میں مر جائوں گا۔ گزشتہ رات ساڑھے دس بجے عامر لیاقت کی طبیعت بگڑنا شروع ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ملالہ یوسفزئی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے دادو پہنچ گئیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.