دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست

16

دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست

 

نیویارک(تکبیر نیوز) رواں سال بھی ہانگ کانگ کو دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دے دیا گیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق اس تحقیقاتی رپورٹ میں نیویارک اور جنیوا دنیا میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر مہنگے ترین شہر قرار پائے ہیں۔ ای سی اے انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کی گئی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر برطانوی دارالحکومت لندن اور پانچویں نمبر پر جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کو رکھا گیا ہے۔

اس کے بعد پہلے 20مہنگے ترین شہروں میں بالترتیب اسرائیل کا شہر تل ابیب، سوئٹزرلینڈ کا شہر زیورخ، چین کا شہر شنگھائی، چین کا شہر گوانگ ژو، جنوبی کوریا کا دارالحکومت سیﺅل، امریکی شہر سین فرانسسکو ، چین کا شہر شین ژن، سنگاپور، بیجنگ، فلسطینی شہر یروشلم، سوئٹزرلینڈ کا شہر برن، جاپانی شہر یوکوہاما، ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن، اوسلو اور تائیوان کا دارالحکومت تائپی شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ ای سی اے انٹرنیشنل کے ماہرین کی طرف سے اس فہرست کی تیاری میں دودھ، پٹرول، کھانا پکانے کے تیل، ٹماٹر اور کسی کیفے میں کافی کی قیمت سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا، فلوریڈا میں 2 سالہ بچے نے باپ کو گولی مار دی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.