جعلی ڈگری کیس؛ پی آئی اے کے 117 ملازمین کے اکاؤنٹس منجمد

195

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل نے دھوکا دہی اور ریکارڈ میں ردو بدل کے الزام میں پی آئی اے کے 117 ملازمین کے اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی آئی اے کے جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملازمین کے اکاونٹس منجمد کرکے 9 کروڑ روپے کی ریکوری بھی کی ہے۔ایف آئی اے نے پی آئی اے کے جعلی ڈگری پر ملازمت کرنے والے 117 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ علاوہ ازیں پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں والے ملازمین کے خلاف ایف آئی اے نے چالان تیار کر لیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ پی آئی اے ملازمین کے خلاف بنائی گئی رپورٹ جلد عدالت میں جمع کرائے گا۔

مزید پڑھیں:  لودھراں میں کالج کے بعد یونیورسٹی بناؤں گا: جہانگیر ترین
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.