پاکستان میں دنیا کے سب سے بلند کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

50

قدرتی نظاروں سے مالا مال پسان کرکٹ اسٹیڈیم سطح سمندر سے آٹھ ہزار پانچ سو فٹ بلندی پر واقع ہے۔کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح مقامی سیاسی قیادت کی موجودگی میں کیا گیا اور اسٹیڈیم تک پہنچنے کے لیے تین کلومیٹر سڑک تیار کی گئی۔سٹیڈیم میں پہلا میچ دیامر اور نگر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، دیامر ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی 20 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے جبکہ نگر کی ٹیم آٹھ اوور میں 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔اسٹیڈیم کے پہلے میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر فتح اللہ خان تھے۔اسٹیڈیم میں سیاحوں اور کھلاڑیوں کے لیے واش روم بنائے گئے ہیں جبکہ سٹیڈیم میں آنے والوں کے لیے پارکنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں کئی دہائیوں کا خطرناک برفانی طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.