آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر پولیس کالج کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس ٹریننگ اسکول کو کیپیٹل پولیس کالج کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ کیپیٹل پولیس کالج میں اب ڈی ایس پی لیول تک کے تمام کورسز ہوسکیں گے۔اس سے قبل، اسلام آباد کیپیٹل پولیس افسران کو دوسرے صوبوں میں کورسز کرنے پڑتے تھے اور دوسرے صوبوں میں کورسز کيلئے وفاقی پوليس کو بھاری فیسیں بھی ادا کرنا پڑتی تھیں۔