عالمی منڈی میں 50 فیصد کمی کے باوجود پاکستان میں خوردنی تیل سستا نہ ہوسکا

30

بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل 3541 ملائیشین رنگٹ کی سطح پر آگیا پام آئل کی قیمت اپریل کے اختتام پر 7200ملائیشین رنگٹ سے تجاوز کرگئی تھیں 6 ماہ کے دوران پام آئل کی قیمت 50فیصد تک کم ہوگئی۔اپریل میں ملائیشن پام آئل 1600ڈالر فی ٹن کی سطح پر رہا جبکہ ستمبر کے پہلے ہفتہ میں قیمت 786ڈالر فی ٹن کی سطح پر آگئی۔ مقامی سطح پر خوردنی تیل کی قیمت کم نہ ہوسکی اورصارفین مہنگا خوردنی تیل خریدنے پر مجبور ہیں۔معروف برانڈز خوردنی تیل 550روپے لیٹر سے زائد پر فروخت کررہی ہیں اور دوسرے درجہ کی برانڈز کا خوردنی تیل 450 روپے لیٹر تک پر فروخت کیا جارہا ہے۔صارفین نے مطالبہ کیا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی ریٹیل مارکیٹ تک منتقل کیے جائیں۔ صارفین کے مطابق وناسپتی گھی تیل بنانے والی کمپنیوں نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں پام آئل مہنگا ہونے کو جواز بناکر قیمتوں میں اضافہ کیا اور اب پام آئل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل نہیں کیا جارہا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.