آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 ہزار ارب روپے ہو گا، وزارت خزانہ

اسلام آباد (تکبیر نیوز) آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 ہزار ارب، مالی خسارہ 500 ارب روپے ہو گا۔

14

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے معیشت کے لئے مشکلات کا خاکہ تیار کر لیا۔ بجٹ ڈیٹا منظوری کے لئے کسی وقت بھی کابینہ کو پیش کر دیا جائے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ خسارہ کم رکھنے کا مقصد اخراجات اور مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے۔ مہنگائی کی شرح 12 فیصد اور وفاقی اخراجات کو 700 ارب روپے تک محدود کرنا ہے۔ 300 ارب روپے قرضوں پر سود کی واپسی اور ایمرجنسی اخراجات کے لیئے ہوں گی۔اخراجات اور مہنگائی کم رکھنے کے فارمولے سے معیشت سست پڑنے کا خطرہ مول لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ خطرہ ٹیکس محصولات کے حجم کو 25 فیصد مزید بڑھانے سے بڑھے گا۔ موجودہ صورتحال میں اس پالیسی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ اس پالیسی کے تحت مہنگائی بڑھائے بغیر محصولات بڑھانا مقصود ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں چار عشروں کے دوران افراطِ زر کی بلند ترین شرح
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.