وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پیپلز پارٹی قیادت سے تمام مطالبات منوا لئے

لاہور (تکبیر نیوز) پیپلز پارٹی گورنر شپ کے بعد وزارتوں کی چوائس سے دستبردار ہونے پر بھی راضی ہو گئی۔

17

سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو وزارتوں کی تقسیم کے لیے فری ہینڈ دے دیا۔ پیپلزپارٹی کے وزراء وہی محکمے لیں گے جو وزیراعلی چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی پنجاب میں ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار بھی دستبردار کروائے گی۔ عام انتخابات میں بعض حلقوں میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے قابل ذکر ووٹ لئے تھے۔ مکمل دستبرداری پر پارٹی حلقوں میں بددلی پائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ بیس حلقوں کے ضمنی الیکشن سے دستبرداری سے پارٹی کو نقصان ہو گا۔ پنجاب کابینہ کے تمام وزراء کے محکموں کا آج باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  نیب لاہور نے مونس الہی کے سیکرٹری سہیل اصغراعوان کو گرفتار کر لیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.