پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس

اسلام آباد (تکبیر نیوز) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت

36

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کمیشن نے کی ۔ کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی نے استفسار کیا کہ ڈونرز کے نام عجیب سے نظر آ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے فنانشل ایکسپرٹ نجم شاہ نے کہا کہ باہر جا کر بہت سے پاکستانیوں کی زبان اور لہجا بدل جاتا ہے۔ کئی لوگوں کا اصل نام کچھ اور مشہور نام کچھ اور ہوتا ہے۔کمیشن نے سوال اٹھایا کیا کہ جن کے نام لکھے ہیں انکے شناختی کارڈ نمبر کیوں نہیں لکھے ہوئے؟ وکیل پی ٹی آئی انور منصور نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ڈونرز کے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر 2018 میں لازمی قرار دیئے۔ کوئی بھی پاکستانی نقد رقم کی صورت میں فنڈز بنک میں جمع کرا سکتا ہے۔کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا کوئی غیرملکی بھی براہ راست بنک میں فنڈ جمع کرا سکتا ہے؟ اس پر انور منصور نے بتایا کہ بیرون ملک تحریک انصاف کا اپنا کوئی بنک اکائونٹ نہیں اور بیرون ملک تمام ڈونرز بذریعہ ایجنٹ فنڈز پارٹی کو جمع کراتے ہیں۔نجم شاہ کی بریفنگ مکمل کر لی گئی ۔ سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  سویڈن؛ گینگ وار میں ہلاکتوں پر وزیراعظم نے آرمی چیف کو طلب کرلیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.