مالی سال 23-2022؛ بجٹ کا کل حجم 9500 ارب روپے ہونے کا امکان

19

مالی سال 23-2022؛ بجٹ کا کل حجم 9500 ارب روپے ہونے کا امکان

 

اسلام آباد: مالی سال 23-2022 میں بجٹ کا کل حجم 9500 ارب روپے ہونے کا امکان ہے جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو 7255 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرے گا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ 23-2022 میں وفاق کے اخراجات کا تخمینہ  8894 ارب روپے ہوگا اور بجٹ کا کل حجم 9500 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 23-2022 میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو 7255 ارب کا ٹیکس جمع کرے گا جبکہ نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل ہوں گے اور دفاعی بجٹ کے لیے 1586 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجٹ کا خسارہ معیشت کا 5.5 فیصد تک محدود رکھنے کا تخمینہ ہے جبکہ مالی سال 23-2022 میں معیشت کا حجم 8197 ارب روپے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا کم آمدن والوں کیلیے 50 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.