پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کا ضمنی انتخابات ساتھ لڑنے کا فیصلہ

22

پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کا ضمنی انتخابات ساتھ لڑنے کا فیصلہ

 

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف نے آج بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔(تکبیر نیوز)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورت حال اورورکنگ ریلیشن شپ پرتبادلہ خیال کیاگیا-

اس دو طرفہ ملاقات میں پی پی پی اورمسلم لیگ ن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات ساتھ مل کر لڑنے پراتفاق کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے حمزہ شہبازشریف کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پرمبارک باد دیتے ہوئے ورکنگ ریلیشن شپ کومزید مضبوط بنانے کاعزم کیا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے اورہمارا اتحاد عوامی خدمت کے لیے ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جسے ساتھ لےکر چلیں گے۔ ورکنگ ریلیشن شپ کومزید بہتربنانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔

اس موقع پرصوبائی وزراء عطاتارڑ، ملک محمد احمدعلی، خواجہ سلمان رفیق، عمران گورایہ، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ، شرجیل میمن، ڈاکٹرعاصم حسین، سیدعلی حیدر گیلانی اورسید حسن مرتضی بھی موجود تھے-

 

 

مزید پڑھیں:  یوکرین کا مملکت کی تعمیرِ نو کے لئے 750 ارب ڈالر مالیت کا بحالی منصوبہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.