ڈیرہ اسماعیل خان کے بے گھر سیلاب متاثرین کے لئے رہائشی یونٹس کا افتتاح

بی آئی ایس پی کےتحت حکومت نے70 ارب روپے تقسیم کیے،وزیراعظم

22

وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے بے گھر سیلاب متاثرین کے لئے تعمیر کئے گئے گھروں کا افتتاح کردیا۔
تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچائی، 20لاکھ گھر سیلاب سے مکمل یا جزوی تباہ ہوئے، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا، بدترین حالات اور محدود وسائل کے باوجود پی ڈی ایم ایز اور صوبائی حکومتوں نے کام کیا.
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے بی آئی ایس پی کے تحت 70 ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے۔ شفاف طریقے سے ہر خاندان کو 25 ہزار روپے دیئے گئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے متاثرین کو چھت فراہم کی جارہی ہے، متاثرین کیلئے مخیر حضرات کے تعاون سے گھر بنائے گئے ہیں، ایک گھر میں 2 کمرے، ایک بیت الخلا اور ایک کچن ہے، مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ آگے آئیں اور گھر بنانے میں حصہ ڈالیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پی ایم ریلیف اکاؤنٹ میں 5 ارب روپے جمع ہوچکے ہیں، میں 10ارب روپے جمع کرنا چاہتا ہوں، 10 ارب روپے ہوجائیں تو فیصلہ ہوگا کہ اسکول بنانے ہیں یا اسپتال۔

مزید پڑھیں:  یوگا : توانائی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.