پاکستانی خاتون نے برطانیہ میں برین آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

ثانیہ عالم کو برطانوی برین ٹرسٹ کی جانب سےایوارڈ دیا گیا

285

ثانیہ عالم کو برطانوی برین ٹرسٹ کی جانب سےایوارڈ دیا گیا، تنظیم کی جانب سے 15 ممالک کے مرد و خواتین میں ذہانت کا مقابلہ کرایا گیا تھا جس میں پاکستانی خاتون فاتح قرار پائیں۔ثانیہ عالم کو یہ ایوارڈ ہفتہ کو ٹرسٹ کے چیئرمین اور گرینڈ شطرنج کے ماسٹر ریمنڈ کین او بی ای نے لندن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش کیا، ثانیہ یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، اس سے قبل پاکستانی مصنف عارف انیس کو بھی یہ ایوارڈ مل چکا ہے۔معروف سائنس دان پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ بھی یہ ایوارڈ لے چکے ہیں۔واضح رہے کہ برین ٹرسٹ کی بنیاد 1990 میں مائنڈ میپس کے موجد ٹونی بوزان نے رکھی تھی جو ہر سال دنیا کے بہترین دماغ رکھنے والوں کو ایوارڈ سے نوازتا ہے۔
ثانیہ عالم اس سے قبل 4 گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ ورلڈ میموری، ورلڈ اسپیڈ ریڈنگ اور ورلڈ مائنڈ میپنگ چیمپئن شپ میں بھی کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیلاب زدگان کے نام پر کولنگ آئل کمپنیوں سے فراڈ کرنے والے جعلساز گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.