سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے

سابق صدر مشرف کی تدفین مکمل ریاستی،فوجی پروٹوکول کیساتھ کی جائیگی

65

سابق صدر کی نماز جنازہ آج بروز منگل 7 فروری کو ایک بج کر پینتالیس منٹ پر ملیر کینٹ کے پولو گراؤنڈ میں اد ا کی گئی۔ پرویز مشرف کی تدفین کراچی کے فوجی قبرستان میں کی جائے گی۔ نماز جنازے میں سیاسی، سماجی اور اعلیٰ سول و فوجی قیادت نے شرکت کی۔قبل ازیں سابق صدر کا جسد خاکی پرواز ایم ایل ایم 567 کے ذریعے پاکستان پہنچایا گیا۔ پرویز مشرف کے جسد خاکی کے ہمراہ اہلیہ، بیٹی اور بیٹا بھی وطن پہنچے۔واضح رہے کہ سابق آرمی چیف آف پاکستان اور صدر مملکت سید پرویز مشرف طویل علالت کے بعد اتوار 5 فروری کی صبح دبئی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔

مزید پڑھیں:  کینال، مال روڈ سمیت ماڈل روڈز پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند کرنیکا حکم
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.