آصف زرداری پر الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

118

شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ 2 بندے یا 2 سے زائد ہوں تو قانون کے مطابق سازش کے زمرے میں آتا ہے۔یہ کہہ رہے ہیں بھاگ جائیں گے۔ کہاں بھاگ جائیں گے؟ کوئی سینس کی بات کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے الیکشن بھی لڑنا ہے میں یقین سے کہتا ہوں شیخ رشید جیل میں رہیں گے تو زیادہ طاقت سے آئیں گے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں بھی یہی کہتا ہوں شیخ رشید کو جیل ہی میں رہنے دیں۔ وکیل نے کہا کل جیل کے باہر ہمیں کہا گیا اوپر سے سخت ممانعت ہے، ملاقات جیل میں نہیں کرائی گئی۔ مدعی مقدمہ کے وکیل نے کہا کہ شیخ رشید پہلے بھی بائیک پر بھاگ گئے تھے۔ خدشہ ہے کہ شیخ رشید ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ بھاگ نہ جائیں۔بعد ازاں عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو تین بجے سنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  انتہائی طاقتور ملک کے سفارتکاروں نے ہڑتال کا اعلان کردیا، حیران کن خبر آگئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.