پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کی افواہیں، پمپس پر رش بڑھ گیا

72

پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کی افواہیں، پمپس پر رش بڑھ گیا

 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے حوالے سے قیاس آرائیاں سامنے آنے کے بعد پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں بن گئیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کرلیا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جب کہ یپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان آج متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے ، کمیٹی میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر پٹرولیم بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں سوشل میڈیا میڈیا پر گردش کررہی ہیں جس کے سبب پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش بڑھ گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  کی خبروں پر آئل کمپنیوں کی جانب سے پیٹرول پمپس کو تیل کی فراہمی بند کر دی گئی ہیں جس سے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

 

پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن  نے پیٹرولیم سپلائی کی بندش سے حکومت کو اگاہ کردیا گیا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایم ڈی پی ایس او، ڈی جی آئل کو معاملے پر آگاہ کیا گیا تاحال کوئی پیشرف نہ ہوسکی۔

پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو بتایا کہ آئل کمپنیوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے بعد سپلائی بند کی گئی، قیمتوں کے حوالے سے فوری طور پر وضاحت نہ کی گئی تو بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  جائیداد کا تنازع؛ رشتے داروں کی ایک دوسرے پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمتوں میں دو بار 30 ، 30 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت تاریخ میں پہلی بار 200 کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے 209 روپے 85 پیسے پر پہنچ گئی ہے جب کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل متعدد بار اپنی پریس کانفرنس میں پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.