بحیرہ جنوبی چین میں آسٹریلوی فوجی طیارہ خود مختاری کے لیے خطرہ ہے، چین

14

چین کی حکومت نے بحیرہ جنوبی چین میں آسٹریلوی فوجی طیارے کی موجودگی کو اپنی خود مختاری کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

چین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے ایک آسٹریلوی فوجی طیارے کی بحیرہ جنوبی چین میں شناخت کرنے کے بعد اسے وہاں سے نکل جانے کی تنبیہ کی ہے۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان تان کیفی نے آج بروز منگل بتایا کہ آسٹریلوی فوجی طیارے سے چین کی خود مختاری اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں اور چین کی فضائیہ کے جے 16 طیارے کی جانب سے کیے گئے جوابی اقدامات مناسب اور قانونی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز آسٹریلیا کے محکمہ دفاع نے کہا تھا کہ 26 مئی کو چین کے ایک لڑاکا جے 16 طیارے نے خطرناک طرز عمل اپناتے ہوئے بحیرہ جنوبی چین میں اس کے ایک فوجی نگرانی والے طیارے پی 8 اے پوزائیڈن کو روکا تھا جو اپنے معمول کے نگرانی مشن پر تھا۔ چینی لڑاکا طیارے کے اس اقدام سے اُس کے جہاز اور اس میں سوار عملے کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہو گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل، تین برسوں میں پانچویں بار انتخابات کی راہ ہموار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.