حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت (بی جے پی) کی ترجمان نوپور شرما دہشت گرد ہے اسے گرفتار کیا جائے۔
مشعال ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یاسین ملک دہشت گرد نہیں ہیں۔
The terrorist is not Yasin Malik, the terrorist is Nupur Sharma Arrest and Punish them the fascist RSS #ShameOnBJP #JusticeForYasinMalik #ArrestNupurSharma#إلا_رسول_الله_يا_مودي pic.twitter.com/MXU3y6TsD7
— Mushaal Hussein Mullick (@MushaalMullick) June 5, 2022
اُنہوں نے مزید لکھا کہ دہشت گرد نوپور شرما ہے، اسے گرفتار کرو اور فاشسٹ آر ایس ایس کو سزا دو۔
خیال رہے کہ نوپور شرما کے توہین آمیز بیان کے خلاف بھارت بھر میں کئی احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں مسلمانوں نے شرما کے خیالات کی مذمت کی۔
جمعہ کے روز، کانپور میں بی جے پی کے ترجمانوں کے توہین آمیز ریمارکس کے خلاف ہڑتال کے دوران فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئیں۔
جمعرات کو ناگپور میں سنگھ کے ایک پروگرام میں، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہر مسجد میں ’شیولنگ‘ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔