تھانہ ٹاون شپ کا پولیس اہلکار ڈاکوؤں کے گروہ کا سرغنہ نکلا
(تکبیر نیوز)لاہور میں نشتر کالونی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھانہ ٹاؤن شپ کے پولیس اہلکار کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا
پولیس کے مطابق پولیس اہلکار عاطف ساتھیوں سے ملکر شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتا تھا۔لزمان کے قبضے سے 6 موٹر سائیکلیں اور ڈیڑھ لاکھ نقدی برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار عاطف مجاہد، وقاص، ابراہیم اور عادل شامل ہیں۔ملزمان نے ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرلیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات جاری ہیں۔