پنجاب کے مختلف اضلاع سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار

دہشت گرد حساس مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے، سی ٹی ڈی

14

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے لاہور، ساہیوال اور گوجرانولہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران تینوں شہروں سے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، اور ان کی شناخت انعام الحق، مسکین اللہ، واحد خان، شیر نقیب اور شاہ ولی کے ناموں سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹس بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے، اور یہ لاہور، گوجرانولہ اور ساہیوال میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا چکے تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے خلاف چار مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، اور ا ن سے مزید تفتیش کے دوران انکشافات پر کومبنگ آپریشن کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.