مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

18

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران ضلع کپوارہ میں دو کشمیری نوجوان کو شہید کردیاہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کوبھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے کنڈی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

اس سے قبل بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ کے علاقہ زالورہ میں محا صرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک اور نوجوان کو شہید کیا ہے۔

قابض انتظامیہ نے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کو بند کردئے ہیں۔آخری اطلاعات آنے تک علاقوں میں محا صرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری تھی۔

یاد رہے کہ 5 اگست 2019 سے جب مودی کی زیر قیادت فاشسٹ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر دیا اور علاقے کا فوجی محاصرہ کر دیا تو کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق سانحہ اور صدمے کی نہ ختم ہونے والی کہانیاں ہر دوسرے دن منظر عام پر آ رہی ہیں، 1989 سے اب تک 96 ہزار ہلاکتیں بھارتی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

اس نے افسوس کا اظہار کیا کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں اپنی فوجی گرفت مضبوط کرنے کے لیے ہر غیر جمہوری طریقہ استعمال کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور؛ سی آئی اے سے فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب اشتہاری ہلاک
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.