پی ٹی آئی کے مارچ کا شیڈول پھر تبدیل کر دیا گیا

یں تبدیلی کے حوالے سے قیادت اور کارکنوں کو آگاہ کردیا گیا

10

تحریک انصاف کو 3 نومبر کو معطل ہونے والے مارچ کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی ہے، مارچ اب کل (منگل) کے بجائے پرسوں (بدھ) سے شروع ہوگا۔مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے قیادت اور کارکنوں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔اس سے قبل پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور حماد اظہر بھی شریک تھے۔اجلاس میں دوبارہ شروع ہونے والے مارچ کی تیاریوں اور سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور لاہور سمیت ملک بھرمیں جاری پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں اور تحریک کو آگے لے کر چلنے کے لائحہ عمل پر بھی غور ہوا۔

مزید پڑھیں:  افغان لڑکیوں کیلئے یونیورسٹیز کے دروازے ایک بار پھر بند
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.