برطانیہ کے نئے وزیراعظم کے لیے فیصلہ ہوگیا

لز ٹرس اوررشی سونک کے درمیان مقابلہ تھا

24

برطانیہ کی وزارت عظمی کے لیے کنزرویٹو پارٹی میں لز ٹرس اوررشی سونک کے درمیان مقابلہ تھا۔ملکہ برطانیہ کی جانب سے منگل کو لز ٹرس کو باقاعدہ وزارت عظمی کی ذمہ داری سنھبالنے کا کہا جائے گا۔ لز پہلی مرتبہ 2010 میں نارفوک سے رکن پارلیمٹ منتخب ہوئی تھیں۔
اس سے قبل ڈیوڈ کیمرون، ٹریزا مے اور بورس جانسن کی کابینہ میں لز ٹرس مختلف ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔لز ٹرس نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ انرجی بلوں کے معاملے کو جلد نمٹادیں گے۔لز ٹرس نے چند ماہ میں ٹیکس میں کمی کا حکومتی منصوبہ پیش کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔مختلف اسکینڈلز سامنے آنے کے بعد بورس جانسن نے 7 جولائی کو وزارت عظمی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وزارت عظمی کی دوڈ کیلئے 11 امیدوار سامنے آئے تھے۔ٹوری اراکین پارلیمنٹ کے ووٹنگ کے مختلف مراحل کے بعد لز ٹرس اور رشی سونک میدان میں رہ گئے تھے۔ملک میں متوقع طور پر 23 جنوری 2025 کو انتخابات کے سبب وزیراعظم کو ڈاوئنگ اسٹریٹ میں 870 دن ملیں گے۔

مزید پڑھیں:  ریلوے کوارٹرز کی خستہ حال چھتیں حادثات کو دعوت دینے لگیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.